شام میں دو سو ستر سے زائد دہشت گرد ہلاک
شامی فوج نے جنوبی صوبے السویدا میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پرحملہ کرکے دو سو ستر سے زائد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
شام میں روسی فوج کے ترجمان اولگ مکارویچ نے کہا ہے کہ شامی فوج نے اپنی اس کارروائی میں دوسو ستر سے زائد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ہی بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود جبکہ بارہ ٹینک شکن تاؤ نامی امریکی میزائل کو بھی ضبط کرلیا ہے۔
داعش کے عناصر نے گذشتہ پچیس جنوری کو شام کے جنوب مشرق میں واقع امریکا کے زیرکنٹرول علاقے سے السویدا صوبے پر حملہ کرکے دو سوپچاس عام شہریوں کوجاں بحق اور تیس سے زائد افراد کو اغوا کرلیا تھا جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
شام کا بحران دوہزار گیارہ میں امریکا سعودی عرب اور ان کے اتحادی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعے اس ملک میں تباہ کن جنگ مسلط کرکے شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن اور صورتحال صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔