Dec ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
  • حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے غم میں ایران اسلامی سوگوار و عزادار

ایران میں کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ کی شب وفات کی مناسبت سے عزاداری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

قم المقدسہ میں جہاں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کا روضہ واقع ہے، جگہ جگہ سیاہ پرچم اور بینر نصب ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں کے جلوس ھائے عزا برآمد کیے جار ہے ہیں۔
بارگاہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں مجالس عزا منعقد کی جارہی ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی زائرین و عزادار شریک ہیں۔
 مشہدالمقدس میں آپ کے بھائی حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے روضے میں ہزاروں کی تعداد میں سوگوار جمع ہیں اور آپ کو آپ بہن  فاطمہ معصومہ سلام اللہ کا پرسہ دے رہے ہیں۔
تہران، رے اور شیراز میں اہلبیت اطہار علیھم السلام کی برگزیدہ ہستیوں کے روضوں میں بھی مجالس عزا منعقد کی جارہی ہیں جن مقرریں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے سیرت پر روشنی ڈال رہے ہیں۔
حضرت فاطہ معصومہ سلام اللہ علیھا حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی دختر اور امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی خواہر گرامی ہیں۔
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا نے دس ربیع الثانی سن دوسو ایک ہجری کو ایران کے شہر قم میں وفات اور اسی شہر میں آپ کو دفن کیا گیا ہے۔
آپ کا روضہ بھی مرجع خلائق ہے اور آپ کی برکت سے شہر قم  عالم اسلام کی عظیم دینی مرکز میں تبدیل ہوگیا جہاں دینی کی تعلیم کی سیکڑوں کی درسگاہیں قائم ہیں اور صدیوں سے تشنگان علم و معرفت اس سرچشمے سے سیراب ہو رہے ہیں۔