Dec ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • بحران شام کے حل میں امریکی فوج نے کوئی مدد نہیں کی، روس

شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے روسی حکومت نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی سے اس ملک کے بحران کے حل میں کوئی مدد نہیں ملی ہے۔

ماسکو سے شائع ہونے والے اخبار ایزوستیا کے مطابق قصر کرملین کے ترجمان دیمتری پسکوف کا کہنا ہے کہ شام میں امریکیوں کے زیرکنٹرول بعض علاقوں کے عوام کی صورت حال المناک ہو گئی ہے اور ان علاقوں میں مسلح گروہ کسی بھی طرح کے نئے معرکے کے لئے خود کو آمادہ کر رہے ہیں۔

اس ترجمان کے مطابق امریکہ کے زیرکنٹرول علاقوں کے عوام کو طبی وسائل تک دسترسی حاصل نہیں ہے اور انھیں علاقوں سے جانے بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔

شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب سمیت مختلف ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے شام کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے شام پر کئے جانے والے حملوں سے شروع ہوا تھا جس کا ایک اور مقصد علاقے میں صیہونی حکومت کے مفاد میں توازن برقرار کرنا تھا۔

 

 

ٹیگس