شامی قوم کی ثابت قدمی نے امریکہ کوفرارکرنے پر مجبورکیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i340947-شامی_قوم_کی_ثابت_قدمی_نے_امریکہ_کوفرارکرنے_پر_مجبورکیا
شامی قوم نے پایئداری کے ساتھ امریکہ کو ملک سے فرار ہونے پر مجبور کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • شامی قوم کی ثابت قدمی نے امریکہ کوفرارکرنے پر مجبورکیا

شامی قوم نے پایئداری کے ساتھ امریکہ کو ملک سے فرار ہونے پر مجبور کیا ہے۔

النشرہ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد کی سیاسی اور ذرائع ابلاغ کی مشیربثینہ شعبان نے کہا ہے کہ شامی قوم اور فوج نے استقامت اور پائیداری کے ساتھ  شام میں غیر قانونی طور پر داخل ہولے والی امریکی فوج کو فرار ہونے پر مجبور کردیا ہے۔

شامی صدر کی سیاسی مشیر نے کہا کہ امریکہ کو دنیا بھر میں غیر قانونی اقدامات کرنے کی عادت ہوگئی ہے لیکن اسے شام سمیت ہر جگہ شکست اور ناکامی کا سامنا ہے اور اس شکست میں امریکہ کے اتحادی ممالک بھی شریک ہیں۔