اسرائیلی جنگی طیاروں کا دمشق پر حملہ پسپا
Dec ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےاسرائیلی جنگی طیاروں نے کل رات شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقوں قدسیا اور صبوره پر حملے کئے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کو شام کی فوج نے پسپا کر دیا۔ شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹس نے صیہونی میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو میزائلی حملوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
در ایں اثنا شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود سے شام پر میزائل داغے۔