شام میں دہشت گرد گروہ الزنکی کا خاتمہ
Jan ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی آپسی جھڑپوں کے بعد دہشت گرد گروہ نور الدین الزنکی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نور الدین الزنکی دہشت گرد گروہ شام کے صوبہ حلب کے مغرب میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ یہ گروہ قومی آزادی محاذ سے وابستہ تھا جسے ترکی کی حمایت اور پشتپناہی حاصل تھی ۔
شام میں انسانی حقوق کے نگراں مرکز کے اعلان کے مطابق النصرہ محاذ اور نور الدین الزنکی کے دہشت گردوں کے درمیان گذشتہ 4 دن سے لڑائی جاری تھی جس میں فریقین کے 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور النصرہ محاذ نے نور الدین الزنکی کے زیر کنٹرول بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا جس کے بعد نورالدین الزنکی گروہ کو ختم کردیا گیا ہے۔