Mar ۳۱, ۲۰۲۶ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • تاریخ کے درست رخ پر ایران کے ساتھ

ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور مظلوموں کی حمایت کے لئے ایک دستخطی مہم چلائی گئ

سحرنیوز/ایران:  دستخطی مہم کا متن یہ ہے: 

ہم مسلمان آزادی خواہ، دل میں گہرے غم اور غصے کے ساتھ، صہیونی حکومت، امریکہ اور استکباری قوتوں کے حامیوں کی اس وحشیانہ دہشت گردانہ کارروائی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مجاہد و عظیم رہبر انقلاب اور عالی قدر مرجع، امام خامنہ ای (قدس اللہ نفسہ الزکیہ) اور بے شمار معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کی شہادت واقع ہوئی۔

ہم اس جرم کو اسلام کے دشمنوں کی تسلط پسندانہ ذہنیت کا نتیجہ، بنیادی انسانی حقوق اور انسانی ضمیر کی کھلی خلاف ورزی، اور اخلاقی اصولوں اور دینی اقدار کے منافی سمجھتے ہیں۔ اب ہم خداوند متعال پر بھروسہ کرتے ہوئے، ان کے شایستہ جانشین حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای حفظہ اللہ کے ساتھ اپنی اٹوٹ بیعت کا اعلان کرتے ہیں، اور شعور و بصیرت، اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ایک خروشان سیلاب کی مانند، امت مسلمہ کے عظیم رہبر اور ایران کی ثابت قدم و حماسی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر، دنیا کے آزاد انسانوں کے عزم کو تاریخ کے درست رخ پر استقامت کے طور پر ظاہر کریں گے، اور حق کی باطل پر حتمی فتح اور توحید و عدل پر مبنی نئے عالمی نظام کے قیام کی راہ میں ہر طوفان سے گزر جائیں گے، کیونکہ اس کا وعدہ سچا ہے: "اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم جما دے گا۔”

دستخط کی اس مہم میں شرکت کے لئے پر کلک کریں 

 

  

ٹیگس