Mar ۳۱, ۲۰۲۶ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
  • صدر مملکت:  یورپی یونین کی خاموشی، انسانی حقوق کے دعووں کے خلاف

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کیئے گئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایران صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی خاموشی، انسانی حقوق کے دعووں کے خلاف ہے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے سربراہ سے گفتگو میں امریکہ اور اسرائیل کے حالیہ فوجی حملوں کو ایران کے خلاف  ایک بڑا جرم قرار دیتے ہوئے یورپی یونین کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔  
صدر پزشکیان نے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف ایرانی عوام پر سنگین جارحیت ہے بلکہ قانون کی حاکمیت اور وہ تمام اصول پامال کیے گئے ہیں جن کی حفاظت کا یورپی یونین دعویٰ کرتا ہے۔  
ان کے مطابق ایران نے دیانتداری سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی، مگر دوبارہ انہی مذاکرات کے دوران غیرقانونی حملوں کا نشانہ بنا۔

یہ ثابت کرتا ہے کہ واشنگٹن کو سفارت کاری پر یقین نہیں بلکہ وہ صرف اپنے مفادات مسلط کرنا چاہتا ہے۔  
صدر نے مزید کہا کہ ایران ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور ان پر حملے کا ارادہ کبھی نہیں رکھا، مگر بدقسمتی سے ان ممالک میں قائم امریکی اڈوں سے ایران پر حملے کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ان ممالک کو بین الاقوامی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنے خطے کو حملوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنا چاہیے۔  
صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ صورتِ حال کو معمول پر لانے کی واحد راہ امریکی اور اسرائیلی جارحانہ حملوں کا خاتمہ ہے۔

ایران کسی مرحلے پر جنگ نہیں چاہتا اور امن کی بحالی کے لیے ضروری ضمانتوں سمیت تمام شرائط پوری کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔  
انہوں نے یورپ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران دشمن پالیسیوں سے باز آکر بین الاقوامی قانون اور تعمیری سفارت کاری کے اصولوں پر عمل کرے۔  
یورپی کونسل کے سربراہ نے بھی بات چیت میں خطے میں جنگ اور کشیدگی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک ایران پر حملوں کی حمایت نہیں کرتے اور انہیں بین الاقوامی قوانین کے خلاف سمجھتے ہیں۔

 

  ہمیں فالو کریں:  

 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس