Mar ۳۱, ۲۰۲۶ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
  • ہم ایران کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یمنی افواج 

یمنی مسلح افواج کے ایک سینئر کمانڈر عابد الثور نے جنگ پھیلنے کی صورت میں اپنے اگلے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اگر اسرائیل نے ہتھیار نہ ڈالے اور عالمی برادری فلسطین، لبنان اور ایران کے عوام کے خلاف جرائم بند کرانے کے لئے اپنی ذمہ داری پر عمل نہ کریں تو اگلے مرحلے میں ہمارے پاس آپشنز بہت ہیں اور جدید ہتھیار استعمال کریں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سحر نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ایک سینئر کمانڈر عابد الثور ے کہا کہ  ہم نے ابھی تک امریکی دشمن کے خلاف کوئی فوجی کاروائی نہیں کی ہے اور اگر امریکہ کوئی اقدام کرے گا تو تمام آپشنز میز پر ہیں۔اس جنگ میں ہماری مداخلت کا واضح ہدف جنگ کا خاتمہ اور امن کی طرف واپسی نیز غزہ کے محاصرے کا خاتمہ ہے۔یمن کی مسلح افواج اس بات کی اجازت نہیں دیتیں کہ بحیرہ احمر کو ایران اور حزب اللہ کے خلاف حملوں کا اڈہ بنا دیا جائے۔
یمنی مسلح افواج کے سینئر کمانڈر نے کہا کہ ہمارے پاس کچھ نئے ہتھیار ہیں جنہیں اس جنگ میں استعما ل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران نے طویل عرصے سے یمن کی مدد کی ہے اور آج ہم ایران کی مدد کو آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر امریکہ کی زمینی جارحیت کی قیمت بہت سنگین اور ناقابل برداشت ہوگی ہم ایران کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس