Mar ۳۱, ۲۰۲۶ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل و امریکہ کے مختلف علاقوں پر ایران ک جوابی حملے ‍

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کیئے گئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران:  ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں اہم فوجی اور کمانڈ مراکز کو بھاری میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، جبکہ امریکی اڈوں پر بھی ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے ہیں۔
ایرنا کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے منگل (31 مارچ 2026) کو جاری بیان میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج اور اتحادی قوتوں نے مشترکہ کارروائی کے تحت وعدہ صادق 4 آپریشن کی 88 ویں لہر کے دوران امریکی اور صہیونی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کو یا فاطمہ الزہرا (سلام اللہ علیہا) کےکوڈ شروع کیا گیا ور اسے حزب اللہ لبنان کے شہداء کے نام منسوب کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ سپاہ کے ایرو اسپیس یونٹ نے عماد، خرمشہر - 4 اور قدر جیسے بھاری میزائل سسٹمز کے ذریعے اسرائیل کے مختلف علاقوں، جن میں بنی براک، تل ابیب، بئر السبع، الجلیل، نقب، ایئر بیس تل نوف، عراد اور بحر مردار کے جنوبی علاقے شامل ہیں، کو نشانہ بنایا۔

ان حملوں کا ہدف اسرائیلی کمانڈرز کے اجلاس کے مقامات بھی تھے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مزید کہا کہ اس کی بحریہ اور فضائیہ نے مسلسل کارروائیوں کے دوران الظفرہ، وکٹوریا اور علی السالم جیسے امریکی اڈوں پر موجود ڈرون کنٹرول مراکز اور فوجی اہلکاروں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔
بیان کے مطابق، حزب اللہ لبنان، عراق اور یمن کی مزاحمتی فورسز نے بھی حالیہ گھنٹوں میں 120 سے زائد کارروائیاں کرتے ہوئے اسرائیل کے شمالی و جنوبی علاقوں اور عراق میں امریکی کمانڈ مراکز کو نشانہ بنایا، جس سے مخالف افواج کو نقصان پہنچا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا کہ ایران نے اپنی جنگی حکمت عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے جدید میزائل نظام اور نئی تدابیر اختیار کی ہیں، جبکہ مزاحمتی محاذ کو بھی منظم انداز میں وسعت دی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس حکمت عملی کا مقصد اسرائیل اور امریکہ کی طاقت کو بتدریج کمزور کرنا اور مستقبل میں فیصلہ کن مرحلے کے لیے حالات ہموار کرنا ہے۔

 

  ہمیں فالو کریں:  

 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس