فلسطینیوں کا وارسا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i343795-فلسطینیوں_کا_وارسا_کانفرنس_میں_شرکت_نہ_کرنے_کا_فیصلہ
فلسطینیوں نے وارسا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۸ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کا وارسا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

فلسطینیوں نے وارسا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے وارسا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 صائب عریقات کا کہنا تھا کہ ہم وارسا کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے اور ہم نے کسی کو اپنی غیر موجودگی میں گفتگو کرنے کی بھی اجازت نہیں دی ہے۔

واضح رہے کہ پولینڈ میں 13 اور 14 فروری کو ہونے والی اس کانفرنس کو امریکی سازش قراردیا جارہا ہے۔ امریکہ نے فلسطینیوں کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔