Mar ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • وہابی دہشت گردوں سے اسرائیلی ہتھیار برآمد

شام میں وہابی دہشت گرد اس ملک کے عوام کے خلاف اسرائیلی ہتھیاراستعمال کر رہے ہیں۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فورسز نے صوبہ درعا کے اطراف میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

 شامی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے فوجی آپریشن جاری ہے۔

شامی فوج نے صوبہ درعا کے مضافات میں ایک کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

عرب ذرائع کے مطابق اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے اسرائیل دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں ہتھیار فراہم کررہا ہے اور اسے اس سلسلے میں سعودی عرب اور امریکہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔

 

ٹیگس