عباس عراقچی: علاقائی ممالک فالس فلیگ آپریشنس سے ہوشیار رہیں
ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکی اور صیہونی دشمن کے فالس فلیگ آپریشن کی جانب سے خبردار کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ٹیلیفونی گفتگو میں امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت جاری رہنے کے نتیجے میں علاقے کی صورتحال پر تبادلہخیال کیا ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ چار ملکی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک جنگ کے خاتمے اور امن و استحکام کے قیام کے حامی ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس گفتگو کے دوران عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ایران کے خلاف وحشیانہ جارحیت خاص طور پر تعلیمی اداروں، ثقافتی ورثے، توانائی کے مراکز اور رہائشی علاقوں پر حملوں کی مذمت کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے ایران کے توانائی اور پیداواری ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں سید عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ خطے کے دشمن فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران، ترکیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور کسی بھی دعوے کی مشترکہ تکنیکی تحقیقات کے لیے تیار ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel