Mar ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکہ دہشت گردوں کی مسلسل حمایت کررہا ہے، شامی وزارت خارجہ

شام کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے وائٹ ہیلمٹ گروہ سمیت تمام دہشت گردگروہوں کی حمایت کی مذمت کی ہے۔

دمشق میں شامی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں وائٹ ہیلمٹ گروپ کو پانچ ملین ڈالر کی رقم فراہم کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جبہت النصرہ اور داعش دہشت کے لئے خصوصی آپریشن گروپ کے طور پر کام کرنے والے وائٹ ہیلمٹ گروپ کو بھاری رقوم کی فراہمی امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کی مسلسل حمایت کا ثبوت ہے۔

شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ امریکی اقدامات کے باوجود دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج کے عزم میں کوئی خلل واقع نہیں ہوگا۔

وائٹ ہیلمٹ گروپ مارچ دو ہزار تیرہ میں امریکہ، برطانیہ اور ترکی کی مالی معاونت سے قائم ہوا تھا اور اسے شام میں دہشت گرد گروہوں کے زیر قبضہ علاقوں میں بظاہر طبی امداد پہنچانے کا مشن سونپا گیا تھا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں سے ملنے والی اسناد اور دستاویزی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ وائٹ ہیلمٹ گروپ نے تحریر الشام یا جبہت النصرہ نامی گروہ کے ساتھ مل کر عام شہریوں کے خلاف کیمیائی حملوں کا ڈرامہ رچایا تھا اور اس کا الزام شامی حکومت پر عائد کیا تھا۔

 

ٹیگس