امریکہ اور یورپی ٹرائیکا ایران پر غنڈہ گردی سے مذاکرات مسلط کرنا چاہتے ہیں؛ ملیحہ لودھی
امریکہ و برطانیہ میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ یورپی ٹرائیکا خودمختار نہيں ہے اور امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر غنڈہ گردی سے مذاکرات مسلط کرنا چاہتا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: ملیحہ لودھی نے اتوار کو اسلام آباد میں ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران پرعائد پابندیاں اٹھانے کی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے مخالف سے ثابت ہوتا ہے کہ مغربی محاذ نے سفارتکاری پر دباؤ کو ترجیح دیا ہے اور امریکہ اور اس کے اتحادی اسی راستے پر گامزن ہيں۔ ملیحہ لودھی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یورپی فریقوں کے اندر خودمختاری و آزادی عمل نہيں ہے وہ صرف ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ سے ہٹ کر کام کرتے ہیں جبکہ درحقیقت واشنگٹن کے اہداف پر عمل پیرا ہیں۔
امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر نے ٹرمپ حکومت کے رویّے کو غنڈہ گردی پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ اس صورت حال میں بلاشرط مذاکرات ہی واحد راستہ ہے لیکن امریکی پابندیوں میں شدت، مسلسل رکاوٹ بنی ہوئی ہے اور پھر ملکوں کو غنڈہ گردی سے مذاکرات کی میز پر نہیں لایا جا سکتا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ، انیس ستمبر کو سلامتی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے ایران کے خلاف پابندیوں کی منسوخی کے لئےجنوبی کوریا کی پیش کردہ قرارداد کو منظور نہ کرا سکی۔