Sep ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی نئی سازش سے ہوشیار رہنے کی ضرورت؛ سید عبدالملک الحوثی

یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ اور ان کا میڈیا خطے میں مذہبی تعصبات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے جس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: 21 ستمبر کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریر میں سید عبدالملک الحوثی نےاس دن کو آزاد انقلاب کے ذریعے یمنیوں کو بیرونی تسلط اور سرپرستی سے آزاد کرانے کا دن قرار دیا ہے۔ سید عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ  صورت حال ایسی تھی کہ صنعاء میں امریکی سفیر صدر اور تمام اداروں اور حکام سے برتر سمجھے جاتے  تھے اور ملک کے تمام فیصلے وہی کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ  امریکہ کا یمن کے معاملات میں مداخلت کا مقصد اس ملک کے مفادات کا تحفظ اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کے مفادات کو نقصان پہنچانا تھا۔ تحریک انصار اللہ کے رہنما نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایسے حالات میں 21 ستمبر کا انقلاب ایک حقیقی انقلاب کے طور پر سامنے آیا جو یمنی عوام عزم کا آئینہ دار ہے۔

ٹیگس