Mar ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • یمن کی جنگ بند کرنے کے لئے عرب ملکوں کی سول سوسائٹی کا مطالبہ

عرب ملکوں کی سول سوسائٹی اور شہری حقوق کی یونینوں نے یمن کی جنگ اور اس ملک میں انسانی المیئے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب ملکوں کی سول سوسائٹی اور شہری حقوق کی  چار سو چھپن یونینوں نے تیونس کی وزارت خارجہ کے نام ایک مراسلہ ارسال کر کے، جہاں اتوار کو عرب لیگ کا تیسواں سربراہی اجلاس منعقد ہوا، مطالبہ کیا ہے کہ یمن کی جنگ فوری طور پر روک دی جائے-

اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یمن اور صنعا ہوائی اڈے کے محاصرے کو ختم کر کے اس جنگ زدہ ملک کے متاثرین کوفوری طور پر انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے-

مراسلے میں یمن کی جنگ کے قیدیوں کی رہائی، لاپتہ ہونے والے افراد کی صورتحال واضح کرنے، ہتھیاروں کی فروخت بند اوریمن میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے کمیٹی کی تشکیل سے متعلق اسٹاک ہوم سمجھوتے پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا-

جن عرب ملکوں کی سول سوسائٹی اور شہری حقوق کی یونینوں نے اس مراسلے پر دستخط کئے ہیں ان میں تیونس، مراکش، الجزائر، مصر، سوڈان، اردن، عراق، فلسطین، لبنان اور یمن شامل ہیں-