افغان سیاستدانوں اور طالبان میں ملاقات
Apr ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
افغان سیاستدانوں اور طالبان میں ملاقات 19 اپریل کو ہوگی۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کی زیر صدارت مفاہمتی سربراہی کونسل کے اجلاس میں طالبان اور افغان رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی نئی تاریخ طے کی گئی ہے، اس سے قبل دوحا میں ہونے والی ملاقات کی تاریخ 14 اپریل دی گئی تھی۔
اشرف غنی کی زیر صدارت مفاہمتی سربراہی کونسل کے اجلاس میں دوحا ملاقات کی تیاریوں اور افغان مذاکراتی ٹیم کی تکمیل سے متعلق امور پر بات چیت بھی کی کی گئی۔