ریاض حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i347953-ریاض_حملے_کی_ذمہ_داری_داعش_نے_قبول_کی
دہشتگرد گروہ داعش نے ریاض میں سکیورٹی کے ایک ادارے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۹ Asia/Tehran
  • ریاض حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی

دہشتگرد گروہ داعش نے ریاض میں سکیورٹی کے ایک ادارے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

رائیٹر نےدہشتگرد گروہ داعش کی ویب سایٹ اعماق کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ داعش کے 4 دہشتگردوں نے ریاض میں  یہ کارروائی کی۔

سعودی ذرائع کے مطابق دارالحکومت ریاض کے شمالی علاقےالزلفی میں سکیورٹی کے ایک ادارے پرجدید اسلحے سے لیس چار مسلح افراد نے حملہ کیا جن کا سیکیورٹی فورسز نے مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں چاروں حملہ آور موقع پر ہی مارے گئے۔ فائرنگ کے اس واقعے میں سعودی عرب کے 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

نقاب پوش حملہ آوروں میں سے ایک کی عمر 40 سال جب کہ بقیہ 3  کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔