لیبیا میں سعودی سفارتخانے کے باہر مظاہرے + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i348636-لیبیا_میں_سعودی_سفارتخانے_کے_باہر_مظاہرے_ویڈیو
لیبیا کے سیکڑوں شہریوں نے دارالحکومت طرابلس میں مظاہرے کر کے سعودی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran

لیبیا کے سیکڑوں شہریوں نے دارالحکومت طرابلس میں مظاہرے کر کے سعودی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی سفارت خانے کے سامنے کیے گئے اس مظاہرے میں شریک لوگوں نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خلیفہ حفتر کی حمایت کرنا بند کر دیں۔

ایسے ہی مظاہرے مصراتہ شہر میں بھی کیے گئے جہاں لوگوں نے خلیفہ حفتر کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ بعض مظاہرین نے فرانس کی جانب سے بھی خلیفہ حفتر کی حمایت کیے جانے کی مذمت کی اور یلو جیکٹ پہن کر پیرس کے خلاف احتجاج کیا۔