عراق میں دھماکہ، الحشد الشعبی کے 33 جوان شہید و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i349351-عراق_میں_دھماکہ_الحشد_الشعبی_کے_33_جوان_شہید_و_زخمی
عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کی بس کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں الحشد الشعبی کے 7 جوان شہید اور 26 دیگر زخمی ہوئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۲ Asia/Tehran
  • عراق میں دھماکہ، الحشد الشعبی کے 33 جوان شہید و زخمی

عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کی بس کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں الحشد الشعبی کے 7 جوان شہید اور 26 دیگر زخمی ہوئے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق دہشتگردی کا شکار ہونے والی بس کے قریب دھماکہ کل عراق کے صوبے دیالہ کے بلدروز شاہراہ پراس وقت ہوا جب بصرہ سے الحشد الشعبی کے جوانوں کی بس دیالہ جا رہی تھی کہ روڈ کے کنارے بم کا دھماکہ ہوا۔

عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کی شکست کے باوجود اس ملک کے مختلف علاقوں میں اب بھی کچھ دہشتگرد بلوں میں موجود ہیں جو اس قسم کی دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے ہیں۔