کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب فائرنگ
May ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والی فائرنگ کے بعد امریکی سفارت خانے میں خطرے کا سائرن بج اٹھا
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جمعے کی رات وزیر اکبر خان علاقے کی گلی نمبر پندرہ میں پیش آیا اور فائرنگ کا سلسلہ دس منٹ تک جاری رہا اور امریکی سفارت خانے کے سیکورٹی اہلکار چوکس ہو گئے۔کہا جاتا ہے کہ یہ فائرنگ پاکستان کی کرکٹ ٹیم پر افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی فتح کی خوشی میں کی جا رہی تھی۔واضح رہے کہ کابل کے اس علاقے میں سارے اہم ملکی و غیر ملکی سفارتی مراکز قائم ہیں۔