شامی فوج نے ایسے اسرائیلی حملے کو ناکام بنایا + ویڈیو
Jun ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
شام کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے بدھ کی صبح درعا کی تل الحارۃ پہاڑی علاقوں میں اسرائیل کے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کے متعدد میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
شامی فوج نے 2018 میں تل الحارۃ کے پہاڑی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا تھا ۔ اس پہاڑی سے اسرائیلی کے غاصبانہ قبضے والی جولان کی پہاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے پہلے منگل کو شام کے دفاعی میزائل سسٹم نے دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کی جانب سے اڑائے گئے ڈرون طیارے کو سرنگوں کر دیا تھا۔