سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت
Jun ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
میڈیا ذرائع نے خبردی ہے کہ جرمنی نے پانچ سو ملین ڈالر کے ہتھیار سعودی عرب کو فروخت کئے ہیں۔
سعودی عرب کو جرمنی کے ہتھیاروں کی فروخت کے بارے میں تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمنی نے دوہزار اٹھارہ میں سعودی عرب کو تقریبا پانچ سو ملین ڈالر کی مالیت کے ہتھیار فروخت کئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ برلین نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد کچھ عرصے کے لئے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی تھی۔ امریکا برطانیہ اور فرانس کے ساتھ ساتھ جرمنی بھی سعودی عرب کو ہتھیار سپلائی کرنے والے بڑے ملکوں میں شامل ہے۔ بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے جرمنی برطانیہ فرانس اور امریکا سے بارہا کہا ہے کہ وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت بند کردیں۔