Aug ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جھڑپ جاری، 2 عسکریت پسند جاں بحق

اتوار کی علی الصبح شروع ہونے والی جھڑپ میں ایک عسکریت پسند ماراگیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے راجوڑی کے بڑی ہاما علاقے میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان تصادم جاری ہے۔ اتوار کی علی الصبح شروع ہونے والے اس تصادم میں ابھی تک ایک عسکریت پسند مارا گیا ہے۔ ہندوستانی فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ فوج نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ اس سے قبل ہفتہ کو راجوری ضلع کے گندہ خواجہ علاقے میں فوج کے ساتھ تصادم میں ایک عسکریت پسند مارا گیا تھا۔

جموں و کشمیر پولیس کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے بتایا کہ پولیس کو موقع پر تعینات کر دیا گیا ہے اور عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کا آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ اس آپریشن میں کواڈ کاپٹرز، ڈرونز اور اسنیفر ڈاگز کا استعمال کیا گیا جو رات کے وقت نگرانی کر سکتے ہیں۔

ٹیگس