سعودی عرب کے جیزان ہوائی اڈے پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ
Jun ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون طیاروں نے ایک بار پھر جنوبی سعودی عرب کے شہر جیزان کے ہوائی اڈے پر حملہ کیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے قاصف K2 ڈرون طیاروں نے جیزان ہوائی اڈے کے کنٹرول روم ، شیلٹروں اور فوجی تنصیبات پر بمباری کی۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جب تک جارح سعودی اتحاد کے حملے یمن پر جاری رہیں گے اس وقت تک یمنی فوج کو بھی جوابی کارروائی کا حق حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے حساس ٹھکانوں اور تنصیبات پر حملے کے لئے خاص منصوبہ بندی کی ہے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے میزائل یونٹ نے بھی ڈرون حملوں کے ساتھ ساتھ جیزان پر ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔ یمنی فوج کے میزائلی حملے میں دسیوں جارح اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔