Jul ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • بیت المقدس کے قریب نو ہزار سال قدیم علاقے کے آثار دریافت

ماہرین نے آثار قدیمہ نے بیت المقدس کے قریب نو ہزار سال قدیم علاقے کے آثار دریافت کیے ہیں۔

 عرب ٹوئنٹی ون نیوز کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ نے بیت المقدس کے قریب کھدائی کے دوران ایسے رہائشی علاقے کے آثار دریافت کیے ہیں جہاں تقریبا تین ہزار افراد سکونت پذیر تھے۔اس رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں پتھر سے بنے اوزار، انسانی سر کا مجسمہ، جنگ اور ماہیگیری کے ہتھیار اور آلات نیز سنگی چوڑیاں دریافت ہوئی ہیں۔اس پہلے ماہرین آثار قدیمہ نے بیت المقدس سٹی میں سات ہزار سال پرانا شہر دریافت کیا تھا۔بیت المقدس سرزمین فلسطین کے مرکزی علاقے میں واقع دنیا کا سب سے قدیم ترین شہر شمار ہوتا ہے۔بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور مکہ و مدینہ کے بعد تیسرا مقدس شہر ہے۔

ٹیگس