Jul ۲۱, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • فلسطینی، سینچری ڈیل کو ہرگز قبول نہیں کریں گے: محمود عباس

فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے ایک بار پھر سینچری ڈیل اور منامہ اجلاس کی مخالفت میں فلسطینیوں کی ناقابل تبدیل پالیسی پر تاکید کی ہے۔

وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمود عباس نے رام اللہ میں تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں فلسطینی شہدا اور قیدیوں کا کوٹہ ختم کرنے کے بارے میں صیہونی حکومت کے نئے قانون پر اپنی مخالفت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون کو تسلیم کرنے کا مطلب فلسطینی شہدا اور قیدیوں کی امنگوں سے پسپائی اختیار کرنا ہے۔

اس سے قبل مقبوضہ فلسطین کی پارلیمنٹ نے فلسطین کی خودمختار انتظامیہ پر سینچری ڈیل کو تسلیم کرنے سے متعلق دباؤ ڈالنے کا اقدام کیا تھا۔

فلسطین کی محدودخودمختار انتظامیہ کے سربراہ نے اسی طرح مسجد الاقصی کے نیچے کھدائی کا عمل جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام بیت المقدس میں یہ سلسلہ جاری نہیں رہنے دیں گے۔

ٹیگس