عراق، دہشت گرد داعش کے 23 خفیہ ٹھکانے تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i352241-عراق_دہشت_گرد_داعش_کے_23_خفیہ_ٹھکانے_تباہ
عراقی فورسز نے ملک کے شمال میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف کارروائی میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۶:۰۷ Asia/Tehran
  • عراق، دہشت گرد داعش کے 23 خفیہ ٹھکانے تباہ

عراقی فورسز نے ملک کے شمال میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف کارروائی میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

النہرین کی رپورٹ کے مطابق عراقی طیاروں نے نینوا کی سنیسلہ جھیل کے اطراف میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 داعشی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے 19 خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ادھر الشمسیات جزیرے میں بھی 4 داعشی دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 4  خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پرعراق فورسز کے ہاتھوں دہشت گرد گروہ داعش کے 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 23 خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔