Aug ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • شام کے دفاع میں فوج کی فداکاری لائق تحسین ہے، صدر اسد

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شامی فوج نے اپنے ملک اور عوام کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے شامی فوج کے قیام کی چوہتّر ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ شامی فوج نے اپنے ملک اور عوام کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ نیز جارح قوتوں کا مقابلہ کرنے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور شامی فوج کی اس جانثاری و فداکاری کے وہ قدرداں ہیں۔انھوں نے شام کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرانے کے لئے شامی فوج کے عزم و ارادے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے علاقائی و بین الاقوامی حامیوں کے مقابلے میں شامی فوج کی کامیابی قابل ستائش ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں گلوبل فائر پاور نے کئی سال کے بحران کے باوجود عرب ملکوں میں شامی فوج کو چوتھی بڑی اور طاقتور فوج قرار دیا ہے۔

ٹیگس