دمام کی سعودی چھاونی پر یمن فوج کا میزائل حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i352813-دمام_کی_سعودی_چھاونی_پر_یمن_فوج_کا_میزائل_حملہ
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے علاقوں دمام، نجران اور عسیر سمیت مختلف علاقوں میں سعودی فوجی مراکز پر حملے کرکے ، بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • دمام کی سعودی چھاونی پر یمن فوج کا میزائل حملہ

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے علاقوں دمام، نجران اور عسیر سمیت مختلف علاقوں میں سعودی فوجی مراکز پر حملے کرکے ، بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمنی افواج نے جمعے کو سعودی عرب کے علاقے دمام میں ایک فوجی چھاؤنی پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر کے ایک بار پھر سعودی حکام کو مبہوت کردیا۔ 
یمنی عہدیداروں نے دمام کی فوجی چھاؤنی پر میزائلی حملے کو جنگ یمن میں تازہ تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا واضح پیغام یہ ہے کہ یمنی عوام کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو کہیں بھی امان نہیں ملے گی۔
یمنی افواج نے جمعے کو دمام کے ساتھ ہی نجران اور عسیر میں بھی سعودی فوجی مراکز پر متعدد میزائلی حملے کئے تھے۔
اسی کے ساتھ عسیر میں یمنی اسنائپروں کی فائرنگ میں کم سے کم پچیس سعودی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ 
یمنی افواج نے جمعے کو اسی طرح شمالی یمن کے علاقے الجوف میں بھی سعودی فوجی مرکز پر زلزال ایک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ اسی طرح کوہ النار کے مغرب اور صحرائے العاین میں سعودی اتحاد کے فوجی مراکز پر گولہ باری کرکے درجنوں جارح فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔