Aug ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • لاکھوں فرزندان توحید سنت ابراہیمی پر کاربند

لاکھوں فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے شیطان کو کنکریاں مارنے کا رکن مکمل کر رہے ہیں۔

منٰی میں آج دوسرے روز بھی حجاج کرام رمی میں مصروف ہیں جب کہ کل منگل کو تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کی بڑی تعداد غروب آفتاب سے قبل مکہ مکرمہ روانہ ہوجائے گی۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے منیٰ میں تین مقامات پر شیطان کو زوال آفتاب کے بعد علامتی کنکریاں ماری جاتی ہیں۔

اللہ کے مہمان شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے اپنے دل میں یہ مصمم ارادہ کرتے ہیں کہ اس فانی دنیا میں زندگی کے کسی بھی موڑ پر شیطان نے بہکانے یا رکاوٹ بننے کی کوشش کی تو اسے یوں ہی کنکریاں مار کر دھتکاریں گے اور راہ راست پر استقامت کا مظاہرہ کریں گے جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کیا تھا۔

رمی یعنی شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل شعائر اسلام میں سے ہے جو ذی الحج کی دس، گیارہ اور بارہ تاریخ کو ادا کیا جاتا ہے ۔

ٹیگس