بغداد میں امریکی ناظم الامور عراقی وزارت خارجہ میں طلب
Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
عراقی وزارت خارجہ نے بغداد میں امریکی ناظم الامورکوعراقی وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میدان جنگ نہیں ہے۔
عراقی وزارت خارجہ نے بغداد میں امریکی ناظم الامور کو عراقی وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میدان جنگ نہیں ہے۔
عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے اس موقع پرامریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی پاسداری کرے ۔
عراقی ذرائع کے مطابق عراق میں حال ہی میں حشد الشعبی کے ٹھکانے پر ہونے والے حملے میں امریکی ملوث ہیں اور امریکہ کے اس کردار پر عراقی حکومت نے شدید اعتراض و احتجاج کیا ہے۔
ٹیگس