عراق کے خلاف بحرینی موقف کی مذمت
عراقی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور عراق کے دیگر استقامتی گروہوں کے خلاف بحرینی وزیرخارجہ کے تازہ بیان کی مذمت کی ہے۔
عراقی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحرینی وزیرخارجہ کا بیان بعض عرب ملکوں پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کو حق بجانب قرار دینے کے لئے ہے جو قابل مذمت ہے۔ عراقی وزارت خارجہ نے کہا کہ عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ عراق کی مسلح افواج کی مضبوط پشتپناہ رہی ہے۔ یاد رہے کہ صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے نے عراقی صوبے الانبار کے سرحدی شہر القائم میں عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کی دوگاڑیوں پر حملہ کیا ہے۔ اس سے پہلے عراق میں الحشد الشعبی کے۔ اس درمیان الحشد الشعبی کےمیڈیا سیل کے انچارج نے کہا ہے کہ عراق میں اسرائیل کی مداخلت انتہائی خطرناک ہے اور آئندہ جو کچھ ہونے والا ہے وہ زیادہ خطرناک ہوگا۔ الحشد الشعبی کے میڈیا سیل کے انچارج مہند العقابی نے لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو میں کہا کہ عراق میں الحشد الشعبی کے مراکز پر حملے اسرائیل کے ذریعے کرائے گئے امریکی حملے ہیں۔