Aug ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا کی صورتحال بدستور کشیدہ

انڈونیشیا میں ملکی فورسز کی جانب سے نسلی جملے کہنے پر صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔

انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں ملکی فورسز کی جانب سے نسلی جملے کہنے پر صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور مظاہرین نے مختلف سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کر دیاجس پراس ملک کے صدرنے لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کر دی۔

انڈونیشیا کے صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاپوا ریجن کے لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے، دوسری جانب انڈونیشین فوج اور پولیس کا کہنا ہے کہ نسلی جملے کہنے کے معاملے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 17 اگست کو ایسٹ جاوا میں ملکی فورسز نے پاپوا کے طالب علموں کے لئے نسلی جملے کہے تھے، جس کے بعد سے پاپوا میں پرتشدد احتجاج جاری تھے اور اس دوران کئی سرکاری عمارتوں کو جلایا بھی گیا۔

 

ٹیگس