Sep ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا: غیر ازدواجی تعلقات اور ہم جنس پرستی پر سزائیں

انڈونیشیا میں غیر ازدواجی تعلقات اور ہم جنس پرستی پر سزائیں سنائی جائیں گی۔

رائٹرزکی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی سیاسی جماعتیں اور حکومتی ارکان قانون میں ترمیم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں اور جلد ہی تیار کیے گئے نئے قانونی بل کی منظوری کے لیے اسے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

نئے فوجداری قانون کے بل میں شادی سے قبل لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان جنسی تعلقات استوار کرنے، شادی کے بعد کسی نا محرم سے ازدواجی تعلقات قائم کرنے اور ہم جنس پرستی کو ممنوع قرار دینے سمیت ملک کے صدر اور نائب صدر کی توہین کرنے پر سزاؤں اور جرمانے عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں نئے ترمیمی بل میں توہین مذہب پر بھی سزاؤں اور جرمانے کی تجاویز دی گئی ہیں ۔

اگر بل پاس ہوگیا تو انڈونیشیا میں شادی کے بغیر جنسی تعلقات استوار کرنے والے مرد و خواتین کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا یا پھر دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔

اسی طرح بل پاس ہوجانے کے بعد شادی کے بعد کسی نا محرم سے جنسی تعلقات استوار کرنے والے مرد و خواتین کو ایک سال قید کی سزا سنائی جا سکے گی۔

نئے بل کے تحت ہم جنس پرستی کے خلاف بھی سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں، انڈونیشیا میں پہلے ہی ہم جنس پرستی ممنوع ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔

ٹیگس