ایران و پاکستان کے تعلقات میں فروغ پر زور
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے بحری امور اور اس ملک میں ایران کے سفیر نے دوطرفہ تعلقات سے متعلق تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے بحری نقل و حمل کے شعبے سے بہرہ مند ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی بندرگاہوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور لوگوں کی آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے کی غرض سے سمندری رابطے کے لیے پاکستان کی آمادگی پر زور دیا۔
ایران پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے دوران ایران کی حمایت میں پاکستانی حکومت اور عوام کے اصولی موقف پر زور دیتے ہوئے انوار چودھری نے تہران کا دورہ کرنے اور اسی طرح اسلام آباد میں اپنے ایرانی ہم منصب کا استقبال کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا۔
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ ان کے ملک نے میری ٹائم ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو پاکستان اور ایران کے درمیان شپنگ لائن شروع کرنے کے لیے آپریٹنگ لائسنس جاری کیے ہیں اور اس عمل کو آگے بڑھانے میں ایرانی کمپنیوں کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ایرانی سفیر نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک کی نقل و حمل کو سمندر کے راستے سے جوڑنے کے ذریعے ہم ایران اور پاکستان کے تعلقات میں نئی روح پھونک سکتے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
امیری مقدم نے کہاکہ ہم دو برادر اور پڑوسی ملک ہیں اور ہماری مشترکات منفرد اور بے مثال ہیں۔
ونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور حالیہ برسوں میں اس میں بہتری آئی ہے اس لیے ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا شدت سے خواہشمند ہے۔