جنوبی رفح پر صیہونی حکومت کی شدید بمباری ، جنگ کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری
صیہونی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کاسلسلہ جاری رکھتےہوئے ہوئے آج صبح بھی غزہ کے مشرقی اور جنوبی علاقوں کو فضائی حملوں اور توپ خانے سے شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کے توپ خانے نے غزہ شہر کے مشرق میں گولہ باری کی، اسی دوران اس جارح حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کے شہر رفح پر شدید حملے کیے ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ میں رفح اور خان یونس پر شدید بمباری کی۔ ساتھ ہی غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح پر بھی صیہونی جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے۔
قابض فوج کے جنگی جہازوں نے غزہ شہر کے مغربی علاقوں کو بھی شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا جب کہ صیہونی ٹینکوں نے مشرقی غزہ شہر میں "یلو لائن" سے ملحقہ علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔
صیہونی حکومت یہ حملے اس بہانے کی آڑ میں کر رہی ہے کہ رفح میں حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صہیونی فوج کے زیر قبضہ علاقوں میں بم کا دھماکہ کیا جس میں اس کا ایک فوجی افسر زخمی ہوا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
حماس کے سیاسی بیورو کےرکن غازی حماد نے صیہونیوں کےاس دعوے کے ردعمل میں کہا ہے کہ جس علاقے پر قابضین کا دعوی ہے کہ حماس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے وہ مکمل طور پر قابض فوج کے قبضے اور کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ دعوے بے بنیاد ہیں اور قابضین کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہونے والے واقعات کی ذمہ داری خود ان پر عائد ہوتی ہے۔