Dec ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • نیتیش کمار کی جانب سے ڈاکٹر کا حجاب ہٹانے کا معاملہ، دہلی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مذمت کر دی

دہلی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بہار کے وزیراعلی نتیش کمارکے ذریعہ پٹنہ میں ایک تقریب کے دوران خاتون ڈاکٹر کے حجاب کو ہٹانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو خواتین کے وقار، خود مختاری اور آئینی حقوق پر سنگین حملہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان دہلی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے اس تعلق سے منظور کی گئی قرارداد میں گزشتہ پندرہ دسمبر کو پیش آنے والے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ انتہائی تشویشناک ہے کہ ایک اعلی آئینی عہدے پر فائز شخص نے عوامی پلیٹ فارم پر ایک عورت کے وقار اور خودمختاری کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی۔

ایس سی بی اے نے کہا کہ عورت کے حجاب یا سر ڈھانپنے کے کپڑے کو زبردستی ہٹانا نہ صرف اس کے وقار کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس کی خود مختاری، فیصلہ سازی کی آزادی اور مذہبی آزادی پر بھی براہ راست حملہ ہے۔

بار ایسوسی ایشن نے اس عمل کو خواتین کے لیے "توہین آمیز " قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ذہنی پستی کا اظہار ہوتا ہے اور اس طرح کے واقعات آئین کی طرف سے محفوظ کردہ بنیادی اقدار کو مجروح کرتے ہیں۔
 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنی مذکورہ قرارداد میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ اور اترپردیش حکومت کے وزیر سنجے نشاد کے"غیر مہذب اور تضحیک آمیز" بیانات کی بھی مذمت کی۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس پورے واقعے کو ملک کے آئین میں درج مساوات اور عدم امتیاز کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے قصورواروں سے غیرمشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

ایسوسی ایشن نے خواتین کے وقار، انفرادی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ٹیگس