پاکستان: بانی پاکستان کا یوم پیدائش آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
بانی پاکستان محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق کراچی میں بانی پاکستان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فوج کے دستے نے مزار پر سلامی دی۔ میجر جنرل افتخار حسین چوہدری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار کے گارڈز کی ذمہ داری سنبھالی۔ بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر آج ملک میں عام تعطیل ہے اور سرکاری اور غیرسرکاری اداروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کے سنہری اصول ایمان، اتحاد، تنظیم درخشاں قومی مستقبل کی ضمانت ہیں۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی مزار قائد پر حاضری دی