Oct ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام

چہلم اپنی ذات میں عاشورا کی جانب دوبارہ پلٹنے کا نام ہے۔

حسینی تحریک میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ جیسا کہ ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای فرماتے ہیں: حضرت امام حسین علیہ السلام سے محبت کا پہلا چشمہ چہلم کے دن جاری ہوا۔ اس طاقتور حسینی مقناطیس نے سب سے پہلے چہلم کے دن دلوں کو اپنی طرف کھینچا۔ جابر بن عبداللہ انصاری اور عطیہ کا چہلم کے دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت کیلئے جانا اس بابرکت رسم کا آغاز تھا جو صدیوں سے چلتی ہوئی آج ہر زمانے سے زیادہ عظیم، پررونق، پرشکوہ اور مقبول ہو چکی ہے۔ اس عظیم رسم نے دنیا میں روز بروز عاشورا کی یاد مزید زندہ کر دی ہے۔

چہلم اپنی ذات میں عاشورا کی جانب دوبارہ پلٹنے کا نام ہے۔ مشہور ہے کہ اہلبیت اطہار علیہم السلام شام میں یزید کی قید سے رہائی پانے کے بعد چہلم کے دن ہی کربلا میں داخل ہوئے۔ روایات کی روشنی میں زیارت اربعین مومن کی علامات میں سے ایک علامت قرار دی گئی ہے۔ یہ سب کچھ شاید اس نکتے کی یاددہانی ہو کہ مومن کو چاہئے کہ وہ کربلا کو اپنی زندگی کا راستہ قرار دے اور اپنی زندگی کی تمام سرگرمیاں اسی مرکز کے گرد منظم کرے۔ اسی طرح ایمانی معاشرہ بھی کربلا کے خورشید کی جانب متوجہ ہو اور چہلم درحقیقت اسی خورشید تک پہنچنے کا راستہ ہے۔

سحرعالمی نیٹ ورک غم و اندوہ کے اس موقع پراپنے تمام ناظرین، سامعین اورکرم فرماوں کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

ٹیگس