رام اللہ صیہونی فوجیوں کی یلغار ، دسیوں فلسطینی زخمی
Oct ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے رام اللہ پر یلغار کر کے دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا
معا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی بدھ کی رات دسیوں گشتی گاڑیوں کے ساتھ رام اللہ کے الامعری کیمپ میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر کے دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔صیہونی فوجیوں نے پیر اور منگل کو بھی غرب اردن کے مختلف علاقوں پر یلغار کر کے کئی فلسطینیوں کو بلاسبب گرفتار کرلیا تھا ۔ صیہونی فوجی اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے روزانہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے ہیں اور فلسطینیوں کو بےبنیاد الزامات کے تحت گرفتار کر لیتے ہیں۔