سعودی عرب میں مخالفین کی سرکوبی جاری ہے، ہیومن رائٹس واچ
Nov ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جون دوہزار سترہ سے سعودی حکومت کے سیکڑوں مخالفین جیلوں میں بند ہیں اور ان میں سے متعدد کو ایذائیں بھی دی جاری ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں مخالفین کی بے جا گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد سے ملک بھر میں مخالفین کی گرفتاریوں کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر دوہزار سترہ سے اب تک تقریبا ڈھائی سو دانشوروں، سیاسی مخالفین، سماجی کارکنوں، شعرا، ماہرین اقتصادیات اور یونیورسٹی اساتذہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے گزشتہ سال استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کے خلاف تاحال مقدمہ نہ چلائے پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔