یمنی فوج نے سعودی اتحاد کا ڈرون طیارہ مار گرایا
Nov ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ملک کے شمالی علاقے میں سعودی اتحاد کا ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کی خبر دی ہے۔
صنعا میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا کہ سعودی اتحاد کے ڈرون طیارے کو نجران کی سرحدوں کے واقع علاقے الصوح میں مار گرایا گیا۔ یمنی فوج نے جمعے کو بھی، شمالی سرحدوں کے قریب پرواز کرنے والے سعودی ڈرون طیارے کو مار گرایا تھا۔ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت نیز متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ اتحاد قائم کرکے، مارچ دوہزار پندر سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمنی عوام کی استقامت کے نتیجے میں سعودی اتحاد کو اس جنگ میں مسلسل ناکام کا سامنا ہے اور اس کا ایک بھی مقصد پورا نہیں ہوسکا ہے۔