Feb ۲۱, ۲۰۲۶ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • غزہ کے مسئلے کو اقوام متحدہ میں لے جانا چاہیے: امیر جماعت اسلامی پاکستان

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے صیہونی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کا مقدمہ اقوام متحدہ میں جانا چاہیے

سحرنیوز/پاکستان:    پاکستانی میڈیا کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے لیکن اس پر بات نہیں ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ یہ لوگ غزہ میں امن قائم کرنے کی بات کرتے ہیں مغربی کنارے کا ذکر نہیں کرتے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ بار بار حماس کو غیرمسلح کرنے کا اعلان کرتا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے جو ہتھیار استعمال کیے ان سے انسانوں کے جسم راکھ بن گئے-

 

ٹیگس