Feb ۲۱, ۲۰۲۶ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
  • صہیونی حملوں پر بیانات سے آگے بڑھنے کا وقت آ گیا: حزب اللہ

حزب اللہ لبنان نے ملک کے مختلف شہروں پر صہیونی فوج کے حملوں کے بارے میں بیروت حکومت کے موقف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حملوں پر زبانی مذمت کرنے کا اب کوئی فائدہ نہیں ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:   لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے رامی ابوحمدان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ روز افطار کے وقت فضائی حملہ کیا اور ہماری بات صہیونی حکومت سے نہیں ہے جو صرف طاقت کی زبان ہی سمجھتی ہے بلکہ ہمارے مخاطب لبنانی حکام ہیں جو لبنان کی سرزمین اور عوام کی حفاظت کا ہمیشہ دم بھرتے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

رامی ابوحمدان نے کہا کہ لبنان کے عوام کا خون کوئی سستی شے نہیں ہے اس لئے بیروت حکام کو لبنان کے دفاع کے طریقہ کار میں بنیادی تبدیلیاں لانی چاہئیں۔ جو واقعہ کچھ گزشتہ رات بقاع میں ہوا اور جو واقعات ہر روز جنوبی لبنان میں پیش آتے ہیں انہیں کسی بھی صورت ایک معمول نہیں بننے دینا چاہیے۔ ابوحمدان نے زور دے کر کہا کہ لبنان کے اقدامات فوری اور نتیجہ خیز ہونے چاہئیں اور حکومت اور ریاستی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں اس طرح ادا کرنی چاہئیں کہ وہ کسی بھی قسم کے دباؤ اور دھمکی کے سامنے جھکنے سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کے عوام تمام تر درد و رنج اور زخموں کے باوجود مقاومت کے راستے پر ثابت قدم رہیں گے۔

 

ٹیگس