عبد اللہ عبد اللہ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی مخالفت کردی
Nov ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
افغانستان کے چیف ایگزیکٹو اور صدارتی امیدوار عبد اللہ عبد اللہ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی مخالفت کردی ہے۔
افغانستان کے چیف ایگزیکٹو اور صدارتی امیدوارعبد اللہ عبد اللہ نے کہا ہے کہ ایسے دوہزار چارسو ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکی جائے جن کا ریکارڈ بائیو میٹرک سسٹم میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے ملک کے انتخابی کمیشن کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے دوبارہ گنتی کا سلسلہ نہ روکا تو وہ سخت ردعمل ظاہر کریں گے۔
دوسری جانب افغانستان کے موجودہ صدر اشرف غنی نے تاحال اپنے انتخابی مبصرین کو واپس نہیں بلایا لیکن دوسرے صدارتی امیدواروں نے دوبارہ گنتی کے عمل میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کردیا۔
واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی نشست کے لیے اٹھائیس ستمبر کو پولنگ ہوئی تھی لیکن بیلٹ گنتی کے دوران بدعنوانی اور تکنیکی امور کے الزامات کے بعد نتائج کا اعلان متعدد مرتبہ ملتوی کردیا گیا تھا۔
توقع کی جارہی ہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی انتخابی نتائج چودہ نومبر کو متوقع ہیں۔