حشد الشعبی کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i357879-حشد_الشعبی_کا_دہشت_گردوں_کے_خلاف_کامیاب_آپریشن
عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے موصل کے مشرق میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۳:۵۵ Asia/Tehran
  • حشد الشعبی کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن

عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے موصل کے مشرق میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

الغد پریس کی رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی کے کمانڈر علاء الوحیلی نے کہا ہے کہ اس آپریشن میں عوام اور سکیورٹی دستوں نے باہمی تعاون کے ساتھ دہشت گردوں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتارکرلیا ہے۔ علاء الوحیلی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہےگا۔