Nov ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قریب راکٹ حملہ

عراقی ذرائع کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد پر راکٹ اور میزائل داغے گئے ہیں ۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے الخضراء علاقہ میں تین راکٹ اور میزائل داغے گئے ہیں جن میں سے ایک راکٹ امریکی سفارتخانہ کے قریب گرا ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق الخضراء علاقہ میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔

اسپوٹنک نیوز کے مطابق ان حملوں میں ابھی تک کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ٹیگس