امریکہ فلسطین پراسرائیلی قبضے کے جرم میں برابرکا شریک ہے: حماس
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i358023-امریکہ_فلسطین_پراسرائیلی_قبضے_کے_جرم_میں_برابرکا_شریک_ہے_حماس
حماس کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکہ فلسطین پراسرائیلی قبضے کے جرم میں برابرکا شریک ہے: حماس

حماس کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ صالح العاروری نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے جرائم میں برابر کا شریک اور فلسطین پراسرائیلی قبضہ کا اصلی حامی اور مجرم ہے۔

العاروری نے کہا کہ امریکہ نے فلسطین کے بارے میں تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے اوراس نے ہمیشہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی حمایت کی ہے۔